20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اسلام آباد پولیس کا مراد سعید کے گھر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے گھر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود گھر پر چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس کے میرے گھر پر چھاپے کی وجہ کیا ہے؟

مراد سعید نے کہا کہ چھاپہ بھی ایسے وقت میں مارا گیا جب گھر پر صرف خواتین موجود تھیں۔

- Advertisement -

ادھر پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین راجہ قیصر کے اسلام آباد میں قائم گھر پر بھی پولیس نے مغرب کے وقت چھاپہ مارا۔ راجہ قیصر پولیس کے آنے سے پہلے ہی گھر سے چلے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد آمد کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، حسان نیازی، حماد اظہر، خرم نواز، فرخ حبیب، عامر کیانی، کرنل ریٹائرڈ عاصم، عمر سلطان اور اسد قیصر ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں طرف سے گھیرا اور اس کے شیشے توڑے دیے جبکہ سرکاری گاڑیوں اور پولیس ملازمین کی موٹر سائیکلیوں کو آگ لگا دی، ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول اور نقدی بھی چھین کر لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں