منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اتحاد ائیرویز نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی دوسری قومی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اتحاد ایئرویز کے چیف ریونیو آفیسر ایرک ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور اپنے مسافروں کو نئی جدت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے تین نئے ایئر لائن پارٹنرز فلپائن ایئر لائنز، آسٹرین ایئر لائنز اور ایئر لنک ساؤتھ افریقہ کے ساتھ باہمی انٹر لائن شراکت داری، بیمان بنگلہ دیش کے ساتھ انٹر لائن روابط اور ایئر سیشیلز کے ساتھ کوڈ شیئرز کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اتحاد کے چیف ریونیو آفیسر نے بتایا کہ ان ایئرلائنزکے مسافر اب ایک ہی ٹکٹ بک کراسکتے ہیں انہیں پرواز کے آغاز پر صرف ایک بار چیک ان کرنا ہوگا اور ان کے سامان کو آخری منزل پر چیک آؤٹ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کا ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

انہوں نے مزید بتایا کہ آسٹرین ایئر لائنز کے ساتھ یہ معاہدہ اٹھاؤن یورپی مقامات پر مفت رسائی فراہم کرےگا، ایئرلنک جنوبی افریقا سے معاہدے کی صورت میں اس ملک کے سولہ تاریخی مقامات پر بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی دے جائے گی جبکہ فلپائن ایئر لائنز کے ساتھ ملک کے انیس تاریخی شہروں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اتحاد کے چیف ریونیو آفیسر ایرک ڈی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نیٹ ورک کی رسائی کو وسیع کرنا اور مزید مہمانوں کو ابوظہبی آنے کی اجازت دینا ہمیشہ ہمارے مقصد کی رہنمائی کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں