10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ثنا فخر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ٹوٹنے کا مطلب ہمیشہ زندگی ختم ہونا نہیں ہوتا، کبھی کبھی ٹوٹنے کا مطلب زندگی کا آغاز بھی ہوتا ہے۔‘

- Advertisement -

اس سے قبل پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ان میں سے کوئی ایک منافق ہے۔

ثنا فخر نے کہا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا فخر نے کہا تھا کہ ’طلاق میرے لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہی ہے جبکہ میرے دونوں بچے ساتھ ہی رہتے ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی سے لوگوں کو بہت زیادہ انٹرٹین نہیں کرسکتی طلاق کی وجہ وہی ہے جوکہ آپ سب پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ میری زندگی میں بہت کچھ خراب ہورہا تھا تو میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرکے بہت کچھ محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں