20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بزرگ اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیاد پر مفت آٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بزرگ اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مفت آٹا فراہم کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو بہاولپور اور ملتان کا دورہ کیا اور مفت آٹا تقسیم کے مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے بہاولپور میں عباسیہ اسکول، ڈرنگ اسٹیڈیم اور ملتان میں اسپورٹس گراؤنڈ میں قائم سرکاری مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹے کی تقسیم کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے آٹا لینے کے لیے آنے والے شہریوں سے ان کی مشکلات پوچھیں تو شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دیے ایک خاتون نے کہا کہ اے ایس آئی تھانہ کینٹ رمضان نے میرے بچوں پر جھوٹا پرچہ درج کیا۔ میرے بچے چور نہیں ہیں مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم نے بہاولپورمیں مفت آٹے کی باآسانی فراہمی کیلیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو آٹا لینے کیلیے آنے والوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں