منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’پرینیتی چوپڑا بہت جلد شادی کرنے والی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے خاندان نے دونوں کی شادی سے متعلق بات چیت شروع کر دی ہے۔

انہوں نے اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں تاحال خاموشی رکھی ہے لیکن ایک چیز جو یقینی طور پر ہے کہ وہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی۔

- Advertisement -

متعلقہ: پرینیتی چوپڑا نے اپنے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے خاندان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور وہ جلد ہی شادی کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کے بتایا کہ ابھی تک کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا لیکن دونوں خاندانوں میں بات چیت چل رہی ہے، خاندان ان کی دوست سے بہت خوش ہیں لیکن کسی بھی تقریب کی تاریخ طے کرنا مشکل ہے کیونکہ دونوں اپنے شیڈول کے مطابق کافی مصروف ہیں۔

پرینیتی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں