اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ازخود نوٹس بل، حکومت نے سینیٹرز کو لانے کے لیے خصوصی جہاز کوئٹہ بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ازخود نوٹس بل کی سینیٹ سے منظوری کے لیے وفاقی حکومت نے سینیٹرز کو لانے کے لیے خصوصی جہاز کوئٹہ بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق بچت کی دعوے دار وفاقی حکومت نے ایک بل کے لیے شاہ خرچیاں شروع کر دیں، حکومت نے سپریم کورٹ سے متعلق بل کو سینیٹ سے منظور کرانے کے جتن کرتے ہوئے اسلام آباد سے خصوصی جہاز 3 سینیٹرز کو لینے کے لیے کوئٹہ بھیج دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی اور پی کے میپ کے 3 سینیٹرز کو لینے کے لیے جہاز بھیجا گیا، یہ خصوصی جہاز کچھ دیر پہلے ہی کوئٹہ سے روانہ ہوا۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

ذرائع کے مطابق خصوصی جہاز کوئٹہ سے دیگر فلائٹس کینسل ہونے پر بھیجا گیا تھا، کچھ ناراض سینیٹرز کو بھی بل کی منظوری کے لیے مختلف آفر دے کر منایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں