27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

مجھے گانا گانے کا شوق نہیں جنون ہے، فلک شبیر

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، اور آئیڈیل شوہر قرار دیئے جانے والے فلک شبیر نے کہا ہے کہ مجھے گانا گانے کا شوق نہیں جنون ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ میں گلوگار فلک شبیر اورمعروف ادکاری سارہ علی خان میزبان ندا یاسر کے مہمان بنے۔

جہاں میزبان نے فلک شبیر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی آواز شروع سے ہی اچھی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا میری آواز اچھی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسکوم میں اسمبلی میں کرواتا تھا، میں مائیکروفون کے بغیر نعت پڑھتا تھا قرآن پاک کی تلاوت کرتا تھا، تو میری آواز اتنی تیز تھی کہ اسمبلی کے آخر میں کھڑا ہونے والے طالبعم تک میری آواز جاتی تھی جس سے مجھے پتا چلا کہ مجھ میں تھوڑی پاور ہے۔

گلوکار فلک شبیر نے کہا کہ مجھے ایک بار کسی نے کہا تھا کہ آپ گانا گاتے ہیں آپ کا یہ شوق ہوگا، جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ مجھے گانے کا شوق نہیں جنون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں