منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

دورہ پاکستان سے معذرت کرنیوالے کیوی کپتان ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کپتان نے آئی پی ایل کے لیے رواں ماہ دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی تاہم آئی پی ایل کے پہلے میچ میں شدید انجری نے انہیں ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ہی ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے اپنے ریگولر کپتان کے بغیر پاکستان آ رہی ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے دورہ پاکستان سے معذرت کر لی تھی لیکن یہ معذرت انہیں بہت مہنگی پڑی اور آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں ایسی انجری ملی کہ وہ نہ صرف آئی پی ایل کے پورے سیزن بلکہ رواں سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے ہی باہر ہوگئے۔

کین ولیمسن جنہوں نے آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کا دورہ چھوڑا وہ آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں اپنا گھٹنا تڑوا بیٹھے۔ یہ انجری اتنی شدید نوعیت کی ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مکمل بحالی کے لیے 6 سے 9 ماہ درکار ہوں گے۔

- Advertisement -

کیوی کپتان زخمی ہونے کے بعد مایوسی کی حالت میں بیساکھیوں کے سہارے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا۔

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی انجری کا ہونا مایوس کن ہوتا ہے لیکن اب میرا فوکس ہے کہ میں سرجری کراؤں اور اپنا ری ہیب شروع کروں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں بھرپور کوشش کروں گا کہ فیلڈ میں واپس آؤں۔ ورلڈ کپ تک واپسی کا امکان نہیں ہے، میری تمام سپورٹ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں