ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پریتی زنٹا نے خود کیساتھ پیش آئے 2 واقعات بیان کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں راج کرنے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے خود کے ساتھ پیش آئے دو عجیب ع غریب واقعات بیان کر دیے۔

48 سالہ پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر طویل کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ایک ہفتے میں ان کے ساتھ دو ایسے واقعات پیش آئے جنہوں نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔

پہلے واقعے کے بارے میں پریتی زنٹا نے بتایا کہ ایک خاتون نے میری بیٹی کی تصویر لینا چاہی، میرے انکار پر اس نے بیٹی کو بوسہ دیا اور کہا کہ ’کتنی پیاری بچی ہے‘ اور چلی گئی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں کوئی مشہور شخصیت نہ ہوتی تو میرا اُس خاتون سے جھگڑا ہو جانا تھا مگر میں نے برداشت کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

دوسرے واقعے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جاتے ہوئے میری گاڑی کو ایک معذور شخص نے روکنے کی کوشش کی، وہ اکثر مجھے پیسوں کے لیے ہراساں کرتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس بار میں نے پیسے نہیں دیے تو وہ میرے پیچھے پڑ گیا، جان چڑھانے کے لیے میری ساتھ والی خاتون نے پیسے دیے تو اس نے پھینک دیے اور بدتمیزی کرنے لگا۔

’لوگ یہ سمجھ لیں کہ میں ایک انسان، پھر ماں اور اس کے بعد بالی وڈ اداکارہ ہوں۔ مجھے دیگر شہریوں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہیں۔ میں جیسے چاہوں اپنی زندگی گزار سکتی ہوں۔‘

انساگرام پوسٹ میں پریتی زنٹا نے لوگوں سے درخواست کی کہ میرے بچوں کو اکیلا چھوڑ دیں، ان کے ساتھ تصویر لینے اور انہیں چھونے کی کوشش نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں