اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

امریکا میں نمازِ فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیوجرسی : امریکی ریاست نیوجرسی کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیٹرسن میں امام مسجد پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں امام زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ مسجد عمر میں فجر کی نماز کی ادائیگی کے دوران پیش آیا، امام نماز کی امامت کر رہے تھے کہ مشتبہ شخص نے اس کی پیٹھ میں متعدد بار چھرا گھونپا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مشتبہ شخص نے مسجد سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن نمازیوں کی بڑی تعداد نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پینسٹھ سالہ سید النقیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مسجد عمر کے مطابق امام مسجد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو کے حملے کے وقت مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے، مشتبہ حملہ آورکی شناخت بتیس سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی۔

خیال رہے مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، کینیڈا میں بھی مذہبی جنونی نے نمازی کو گاڑی سے کچلنے کی کوششش کی تاہم پولیس نے اٹھائیس سال شخص گرفتار کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں