جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈاکو سمجھ کر نوجوانوں پر گولیاں چلانے کا واقعہ، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں نوجوانوں پر گولیاں چلانے کے واقعے کے عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا،سبزی فروش نے بتایا کہ دونوں لڑکے دوست کو چھوڑنے آئے تھے، گولیاں چلانے والے کون تھے ںہیں معلوم۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو سمجھ کر نوجوانوں پر گولیاں چلانے کے واقعے پر اےآروائی نیوزنےعینی شاہد کا ویڈیوبیان حاصل کرلیا۔

عینی شاہد سبزی فروش نے بتایا کہ میں یہاں بیٹھ کر آلو سیٹ کر رہا تھا کہ دونوں نوجوان اپنے دوست کے گھر کے باہر پہنچے تھے، جس کے بعد میرے پاس سے ایک موٹرسائیکل گزری، دو گولیاں چلنے کی آواز سنی ، موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں گیانہیں میں بھی ڈرگیا اللہ نہ کرے ڈکیت ہوں ، پھر سامنےسےایک13 سال کالڑکابھاگتاہواآیا، لڑکاکہہ رہاتھامیرے دوست ہیں بے قصورہیں۔

سبزی فروش نے کہا کہ زخمی ہونے والے بچے بھی کہہ رہےتھےہم ڈکیت نہیں، پیچھے مڑ کر دیکھا تو جس نے گولیاں چلائی تھیں وہ فرار ہوگیا تھا، دونوں کو گولی لگی دونوں بے قصورہیں، دونوں جس بچے کو چھوڑنے آئے تھے وہ ادھر ہی کارہائشی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں