19.2 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 2 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

نابلس سے مقامی فلسطینی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ دو افراد کی لاشیں جن کی شناخت محمد ابوذرہ اور سعود الطیطی کے نام سے ہوئی ہے کو اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ الطیطی فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کا رکن تھا جب کہ ابوذرا نے سات سال اسرائیلی جیل میں گزارے۔

گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی ریلی کے دوران جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں جس سے 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ محمد فیاض بلہان نامی نوجوان کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں