منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی کو کپتان بنایا جائے، سابق فاسٹ بولر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے پر زور دیا ہے۔

مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کو مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنی چاہیے

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے وہ کیا جو اب تک پی ایس ایل میں کسی بھی کپتان نے نہیں کیا اس نے بیک ٹو بیک پی ایس ایل ٹائٹل جیتے جس طرح سے وہ ٹیم کو لے کر چلتے ہیں ان کا طریقہ کار جارحانہ اور تیز ہوتا ہے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم شاید ایک دفاعی ذہنیت دیکھتے ہیں چاہے آپ شاداب کو لے آئیں مجھے کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی اگر کوئی پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھا سکتا ہے اور اسے صحیح سمت میں لے جا سکتا ہے تو وہ شاہین شاہ آفریدی ہے۔

عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں