منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کسی بھی وقت انتخاب لڑنے کیلئےتیارہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو آئین پر عمل نہیں کرے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کیا، عمران خان سے ملاقات میں ملکی سیاسی ومعاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے آئین اورقانون کی بالاستی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عمران خان کئی ماہ سے زمان پارک لاہور میں موجود ہیں اور اپنی سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ہر روز چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک کے باہر سیکورٹی پر مامور کارکنان سے خطاب کرتے ہیں اور ان کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں۔

جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی پارٹی سے متعلق امور کے لئے زمان پارک آکر عمران خان سے خصوصی ہدایات بھی لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں