اشتہار

یواے ای کے بعد چینی بینک کا پاکستان کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چینی بینک آج تیس کروڑ ڈالر پاکستان کو دے گا، اس سے پہلے ایک ارب ڈالر پاکستان کو فراہم کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ چینی بینک آئی سی بی سی آج تیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا، چینی بینک ایک ارب ڈالرپاکستا ن کو پہلے ہی فراہم کر چکا ہے، پاکستان نے آئی سی بی سی کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی رقم واپس کردی تھی۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالردینے کی تصدیق کر دی۔

گزشتہ روز ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کےساتھ ورچوئل میٹنگ میں وزارتِ خزانہ نے بتایا تھا کہ اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہوجائے گا، اسحاق ڈار کا کہنا ہے معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات پرعمل پیرا ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کوپاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں