27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ججز کے درمیان جھگڑے کی خبریں، ترجمان سپریم کورٹ کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے درمیان جھگڑے کی خبروں پر ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ججز کالونی پارک میں ججز کے درمیان جھگڑے کی خبریں جھوٹی ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ جھوٹی خبر اجاگر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس جھوٹی خبر کی سخت الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، یہ عمل جھوٹا، شرارتی اور بدنیتی پر مبنی ہے سپریم کورٹ میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جھوٹی خبریں معزز ججز کے وقار کو کم کرنے کے لیے منحرف عناصر کی ناکام کوشش ہے۔

ججز میں جھگڑے کا معاملہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کے ایک ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ مصدقہ رپورٹس ہیں کہ گزشتہ رات 8 رکنی بینچ کے ’غیر قانونی حکم‘ کے بعد جج میں جھگڑا ہوا۔

عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ اس حد تک گروہ بندی ملک میں لاقانونیت کا باعث بنے گی، تعجب کی بات نہیں کہ چیف جسٹس آج تک فل کورٹ میٹنگ نہیں بلا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سنا ہے ہاتھا پائی تک بات جا پہنچی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں