23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

باپ نے شیرخوار بچے کو گرنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باپ نے شیر خوار بچے کو موٹر سائیکل سے گرتے وقت بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر لیٹ کر اس کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے جیسے ہی وہ اٹھ کر جانے لگتا ہے تو موٹر سائیکل گر جاتی ہے۔

- Advertisement -

جیسے ہی موٹر سائیکل گری تو باپ نے بچے گرنے نہیں دیا اور اس کا ہاتھ تھامے رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’باپ نے گرتے وقت بھی بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور وہ قلابازی کھا کر اسے بچاتا ہے پھر گود میں لے لیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ والد کی غلطی ہے یہ کھیلنے کی جگہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں