منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شازیل شوکت نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شازیل شوکت نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گلیمرس میک اپ اور چھوٹے کلر بالوں میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگی کہ ’میرے پرانے بال مسنگ ہیں کیا میں انہیں واپس لے آؤں۔‘

- Advertisement -

شازیل شوکت کی تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر انہیں رائے بھی دے رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں شازیل کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سدرہ نیازی نے تصویر پر لکھا کہ ’او لالا، یہ لڑکی کون ہے۔‘

شازیل شوکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ کی شازیل ہے پرانے بالوں کے ساتھ۔‘ ایک مداح نے بھی اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے بجائے کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شازیل شوکت ’شانزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری (اسد) اور زوہیب (علی انصاری) کی بہن بنی ہیں۔

سمجھوتہ کی کہانی رخسانہ نگار رنے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کاری کے فرائض اسد جبل نے انجام دیے ہیں۔

شازیل شوکت ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں بھی رمشا کا کردار نبھا رہیں وہ ڈرامے میں عالیہ علی اور انمول بلوچ کی بہن بنی ہیں۔ من آنگن کے ہدایت ہشام سید اور سلمان سرہندی ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں