15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا کا پاکستان سے آئی ایم ایف کی اصلاحات پر آگے بڑھنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے آئی ایم ایف کی اصلاحات پر آگے بڑھنے کا مطالبہ کردیا اور کہا جن اصلاحات پر اتفاق کیا ہے وہ آسان نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی تجویز کردہ اصلاحات پر کام کرنے کو کہہ دیا، امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان کے امور کی نگران الزبتھ ہورسٹ نے امریکی تھنک ٹینک میں خطاب کیا، پاکستانی سفیر مسعود خان بھی ولسن سینٹر کی تقریب میں موجود تھے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پاکستان کی انچارج نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

- Advertisement -

الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا ہے وہ آسان نہیں ہیں، اصلاحات پر عمل پاکستان کی معیشت کو ترق دینے کیلئے بہت ضروری ہے، مزید قرضوں سے بچنے اور معیشت کو ترقی دینے کیلئے پاکستان یہ اقدامات کرے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط مالیاتی بنیادوں پر واپس لایا جا سکتا ہے، امریکہ تکنیکی مصروفیات اور مدد کے ذریعے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی پالیسیاں نافذ کر ے، جو منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کو فروغ دے سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں