16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بہاولنگر میں معمولی رنجش پر امام مسجد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر مسجد کے امام کو تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ گردھاری والا کے علاقے میں پیش آیا جہاں فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر ملزمان نے مسجد کے امام کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ دو ملزمان اچانک گھر میں گھس آئے۔

- Advertisement -

ملزمان نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور آہنی راڈ وغیرہ سے محمد احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جاں بحق ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں