لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک نکالی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کا روٹ شیڈول جاری کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر کہا کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک ریلی نکالی جائےگی، ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے، ریلی کاروٹ زمان پارک،اقبال روڈ، ریلوےاسٹیشن، نشترروڈ، میکلوڈ روڈم اور لکشمی چوک ہوگا۔
کل بروز ہفتہ، دوپہر تین بجے ، زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی کی قیادت چیرمین عمران خان کریں گے۔ ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔
ریلی کا روٹ؛
زمان پارک، اقبال روڈ (گڑھی شاہو)، ریلوے سٹیشن، نشتر روڈ، میکلوڈ روڈ، لکشمی چوک۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 5, 2023
یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔