ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کون سے ملک کی ایئرلائن کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھوپیا نے کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور ایتھوپیا کے وزیر مملکت خارجہ امورایتھوپیا ایئر لائنز فلائٹ آپریشن کا افتتاح کریں گے۔

ایتھوپیا کے سفیر جمال بکرعبداللہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا سے صنعتکاروں کا وفد کل سندھ آ رہا ہے پاکستان کے ساتھ ایئر لائن شروع کی ہے جس سے دونوں ممالک کے صنعتکاروں کو آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی پرواز منگل کی صبح ایتھوپیا سے کراچی پہنچے گی براہ راست پرواز سے دونوں میں تجارت اور سیاحت بڑھے گی دونوں ممالک کے درمیان ترقی کے نئے راستوں کا آغاز ہو گا، پہلی پرواز منگل کی صبح 5 بجکر 05 منٹ پر جناح ٹرمینل پر اترے گی۔

- Advertisement -

سفیرایتھوپیا کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز کے ذریعے ایتھوپیا سے تجارتی وفد بھی پاکستان پہنچے گا ایتھوپین ائیر لائن کا شمار بہترین ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے دونوں ممالک کے باہمی رابطوں کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فارما سیوٹیکل،سرجیکل و دیگر شعبوں میں تجارت ممکن ہوگی پاکستان اور ایتھوپیا امن کے لیے مل کر کام کرسکتے ہی دونوں ممالک مشترکہ طور پر متعدد چیلنجز پر بھی تعمیری کام کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں