14.3 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بحرین اور قطر کے درمیان اہم پیش رفت!

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین اور قطر کے درمیان براہ راست پروازوں کا رواں ماہ 25 مئی سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے اور اس پر دونوں ممالک کے حکام نے اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین اور قطر میں طویل تعطل کے بعد رواں ماہ 25 مئی کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کر دی جائیں گی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام نے اتفاق کیا ہے۔

بحرین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین اور قطر کے درمیان پروازوں کی بحالی دونوں برادر ملکوں اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فریم کے اندر آتی ہے اور پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی مشترکہ خواہش کو بھی پورا کرتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عرب ممالک کے قطر کے بائیکاٹ کے بعد سے بحرین اور قطر کے درمیان براہ راست پروازیں معطل ہیں اور یہ پابندی عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم کیے جانے کے تقریباً دو سال بعد ختم کی جا رہی ہے۔

جنوری 2021 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر عائد ساڑھے تین سالہ پابندی ختم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں