13.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عالمی بینک نے پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ورلڈ ہنگر انڈیکس کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہنگر انڈیکس کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کے حوالے سے فوڈ سیکیورٹی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا جبکہ پاکستان میں بھی بچے ضرورت کے مطابق غذائیت سے محروم ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں خوراک مہنگی ہونے سے گھرانوں کی قوت خرید میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بینک نے فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا خوراک کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ، قیمتیں 47 فیصد تک بڑھ گئیں، تباہ کن سیلاب سے بھی گندم سمیت بنیادی اشیاکے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا، لائیو اسٹاک کے نقصان کی وجہ سے سیلاب متاثرین دودھ اور انڈے کی بنیادی خوراک سے محروم ہوئے جبکہ عالمی سطح پر ایندھن اور کھاد کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور خوراک تاحال نسبتا ًمہنگی ہوگئیں۔

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں 60 لاکھ افراد کو قحط کی صورت حال کا سامنا ہے ، افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خاندانوں کیلئے خوراک ناکافی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں