جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’بھارت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے منظرنامے سے غائب کرنا چاہتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے منظرنامے سے غائب کرنا چاہتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو دھوکا دینا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے، بلاول بھٹو مودی کے گروپ 20 کے ڈرامے کو بے نقاب کرنے آزاد کشمیر آرہے ہیں، مودی کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کشمیریوں کا پیغام دنیا اور بھارت کو پہنچائیں گے، آزاد کشمیر سے کشمیریوں کا پیغام سری نگر تک پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چین نے جی 20 کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے دیگر ممالک بھی شرکت سے انکار کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بلاول بھٹو نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے جب بلاول بھارت کو للکارتے ہیں تو ان کے سر کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ 23 مئی کا بلاول بھٹو کا خطاب پوری دنیا تک پہنچانا ہے، ہم نے عزم اور ہمت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہے کیونکہ جب ہم فیصلے بہتر کریں گے تو ہمارے حالات تبدیل ہوں گے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں