ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں پرتشدد مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کی گئی جس میں فوج اور سول قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ریڈیو پاکستان کی پانچ منزلہ عمارت کو بھی شر پسندوں نے آگ لگا دی اور عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا نام موسیٰ خان ہے اور اس کو علاقہ پکا غلام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد دو دن تک نشریات معطل رہی تھیں بعد ازاں نشریات کا دوبارہ آغاز کیا گیا جب کہ فوجی حکام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے افراد، اسکول کے طلبہ وطالبات نے ریڈیو پاکستان کا دورہ کرکے اسٹاف سے اظہار یکجہتی اور واقعے کی شدید مذمت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں