جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف تیار کرلئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار معاشی ٹیم کے ہمراہ آج آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف تیار کرلئے گئے ، وزارت خزانہ، ایف بی آر ریونیو اہداف سمیت بجٹ خسارہ اور حکومتی اخراجات پر وزیراعظم کو آج بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی کی ٹیم کے ساتھ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، بریفنگ میں آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ صورتحال سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دفاعی اخراجات ، سود کی ادائیگیوں سمیت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے تخمینوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر ریونیو کا ابتدائی تخمینہ نوہزار دوسو ارب جبکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے سات ہزار چھ سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے بریفنگ لیں گے۔

خیال رہے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ معاشی سست روی کےباعث شرح نمو ایک فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں