پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کیوں نہیں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کو ان کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں شاندار اداکاری کے اعتراف میں آئیفا ایوارڈ 2023 میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن انہوں نے یہ ایوارڈ نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ جو مشہور فلمی ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی بھی ہیں اپنی ذاتی مصروفیت کے باعث مذکورہ ایوارڈ وصول نہ کرسکیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے مذکورہ شو میں شرکت نہ کرسکیں۔

- Advertisement -

عالیہ بھٹ ایوارڈ

 

بعد ازاں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی، جس میں انہوں نے اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ’آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی۔

انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانا نریندر رزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا۔

عالیہ بھٹ اپنی اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں