منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پنجاب: زہریلی مکھیوں کے کاٹنے سے لوگوں کے جسموں پر زخموں کے نشانات بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: صوبہ پنجاب کی تحصیل پنڈدادنخان میں زہریلی مکھیوں کے کاٹنے سے لوگوں کے جسموں پر زخموں کے نشانات بن گئے، تحصیل میں سینڈ فلائی کے کیسز ایک بار پھر سامنے آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں سینڈ فلائی کیسز سامنے آنے لگے ہیں، زہریلی مکھی کے کاٹنے سے جسم پر زخموں کے نشانات بن جاتے ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان میں اب تک سینڈ فلائی کے کاٹنے سے 50 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، زہریلی مکھی کے کاٹنے سے بچوں کی تعداد زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سینڈ فلائی سے پہاڑی علاقوں کے رہائشی زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند سال بعد زہریلی مکھیوں کا یہ ایک اور حملہ ہے، اور جلالپور سے پیرکھارا تک کے علاقوں میں سینڈ فلائی حملے کے خدشات موجود ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکھی کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہے، اور متاثرہ علاقوں میں ویکسین فراہم کر دی گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے جسم پر زخم بن جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں