اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے کسانوں کے لئے اہم اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے، گزشتہ حکومت نےزرعی تحقیقی اداروں کودانستہ طورپرتباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کےحوالےسےبجٹ تجاویز پراجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوارحکومت کےکسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی، ہم نے گندم،کپاس او کماد کی بہترین امدادی قیمت سےکسان کی خوشحالی کو یقینی بنایا،آئندہ بجٹ میں کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی،جدید مشینری اورزرعی تحقیق کیلئےوسائل مختص کیےجائیں گے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ حکومت نے زرعی تحقیقی اداروں کو دانستہ طورپرتباہ کیا،ضروری ہوگیا کہ زرعی اصلاحات پرسیاست سےہٹ کر مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں اور ایگری کلچرپالیسی انسٹیٹیوٹ کوفوری طورپرفعال کیاجائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت خوردنی تیل کی پیداواربڑھا کرپاکستان کواس میں خود کفیل کرےگی حکومت اس شعبے سے وابستہ کسانوں کے لئے یقینی بنائےگی کہ انہیں بروقت اورآسان شرائط پرقرضے فراہم کیےجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں