ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

الیکشن ایک بار پھر جیتنے والا ہوں: ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

جارجیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن جیتنے والے ہیں اس لیے انھیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انھوں نے امریکی جوہری راز باتھ روم میں چھپانے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے، انھوں نے جارجیا کے ریپبلکنز کنونشن میں بائیڈن انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں الیکشن ایک بار پھر جیتنے والا ہوں اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکی عوام دھاندلی کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مزہ چکھائے گی۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے، کبھی ہار نہیں مانوں گا اور اپنے مشن سے باز نہیں آؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حساس دستاویزات کو جاسوسی ایکٹ کی بجائے صدارتی ریکارڈ ایکٹ کے تحت آنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جاسوسی سمیت متعدد الزامات کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں، دوسری طرف الیکشن کے حوالے عوامی رائے عامہ کے جائزے میں ٹرمپ بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹرمپ کو 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجموعی طور پر 37 الزامات کا سامنا ہے، اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہوتے ہیں تو انھیں 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات میں جوہری پروگرام کی معلومات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے، جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مِس ہینڈلنگ اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں