23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

فرنچ فرائز فروخت کرنے والی باہمت لڑکی کی کہانی اس کی اپنی زبانی

اشتہار

حیرت انگیز

شہر کراچی کی ہونہار اور باہمت لڑکی نے اپنی محنت اور حوصلے سے اپنا مقام بنالیا، اورنگی ٹاؤن کی18 سالہ عطوفہ فرنچ فرائز فروخت کرکے اپنے خاندان کی کفالت کا فرض بخوبی ادا کررہی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں عطوفہ کو مدعو کیا گیا جنہوں نے تفصیل سے بتایا کہ وہ فرنچ فرائز فروخت کرنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

عطوفہ نے کہا کہ اپنے اسکول سے آنے کے بعد ابو کے ساتھ ہی ان کے کام میں ہاتھ بٹاتی تھی وہ بھی کوئی دوسری نوکری کرتے تھے لیکن امی کے بیمار ہونے کے بعد اب کی نوکری بھی چھوٹ گئی۔

- Advertisement -

عطوفہ کا کہنا تھا کہ ہمارا گھر کرائے کا تھا اور اس کا کرایہ بھی نہیں دے پارہے تھے کیونکہ گھر میں تو کھانے پینے کو بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے روزانہ مالک مکان گلی میں آکر بےعزتی کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میں ایک چھوٹا سا فرائر رکھا ہوا تھا اور میں نے 20 ہزار کی کمیٹی بھی ڈالی ہوئی تھی، خیر بہت مشکل سے پیسے جمع کیے اور ابو کے ساتھ بولٹن مارکیٹ جاکر فرنچ فرائز کا سامان خریدا۔

جب علاقے کے لوگوں نے دیکھا کہ ایک لڑکی نے اسٹال لگایا تو انہوں نے بھی میری بہت حوصلہ افزائی کی اور اسی دوران ایک یوٹیوبر نے میری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں میرا مسئلہ سن کر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اورنگٰی ٹاؤن آئے اور بہت شفقت اور تفصیل سے انہوں نے میرا مسئلہ پوچھا اور نئی دکان لینے کیلئے ایک سال کا کرایہ ایڈوانس، اسکول میں دوبارہ ایڈمیشن کی ایک سال کی فیس ،بڑی بہن کے بیوٹیشن کورس کی مکمل فیس فراہم کی۔

اپنے مستقبل کے حوالے سے عطوفہ نے بتایا کہ اب وہ اپنا چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھولیں گی اور اس میں کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی رکھی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں