16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی کے سول اسپتال میں زائدالمیعاد ادویات کی خریداری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے سول اسپتال میں تقریباً 6کروڑکی زائد المیعاد ادویات کی خریداری اور بیشتر ادویات کا اسپتال میں استعمال نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں زائدالمیعاد ادویات کی خریداری کا انکشاف سامنے ہوا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال2021-22میں تقریباً 6 کروڑ کی زائد المیعاد ادویات خریدی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں کہنا تھا کہ زائدالمیعادادویات کی خریداری سےمریضوں کی جان سے بھی کھیلا گیا۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ہی بیشتر ادویات کا اسپتال میں استعمال نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، اگست2022میں معاملہ انتظامیہ کے سامنے لانے پربھی کوئی جواب نہ دیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی بھی تجویز دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں