ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

نیشنل پولیو لیبارٹری کی پشاور کے ماحولیاتی سیمپلز میں وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل پولیو لیبارٹری نے پشاور کے ماحولیاتی سیمپلز میں وائرس کی تصدیق کر دی۔ رواں سال شہر کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو پایا گیا۔

وزارت صحت کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، نرے خوڑ کے علاقے کی سیوریج میں ڈبلیو پی وی ون موجود ہے، رواں برس اس علاقے کی سیوریج میں تیسری بار پولیو پایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پشاور کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو پایا گیا ہے، نرے خوڑ پشاور کے سیوریج سے سیمپل 5 جون کو لیا گیا تھا، سیوریج میں پولیو کی آخری بار تصدیق ڈیڑھ ماہ قبل ہوئی تھی، 16 مئی کو پشاور کے علاقے لڑمہ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا تھا، لڑمہ کے پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا تھا۔

- Advertisement -

رواں برس 11 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ افغانستان سے پاکستان کو پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس افغانستان سے 5 بار پولیو وائرس پاکستان منتقل ہوا ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کا ایک کیس سامنے آ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں