اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوشہ خانہ کیس میں چیئرمیں پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد  وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، تمام افسران کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں چیکنگ بڑھادی گئی ہے، شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری کسی بھی سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کو الرٹ کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، پولیس کے اعلٰی افسران کی ماتحت افسران کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آناد منتقل کیا جائے گا یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں