22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نگراں حکومت کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وفاقی حکومت کے لیے ایک اور چیلنج پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) مالی بحران مزید سنگین ہونے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس او کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور اس کے مختلف سیکٹرز پر واجبات 740 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں اور درآمدی آر ایل این جی کے واجبات 451 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 451 ارب ادا کرنے ہیں جب کہ پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 182 ارب روپے ادا کرنے ہیں اس کے علاوہ پی آئی اے اور حکومت پاکستان نے بھی پی ایس او کو 108 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

- Advertisement -

دوری جانب پی ایس او نے مقامی ریفائنریز کو مجموعی طور پر 36.40 ارب اور درآمدی ایل این جی کی مد میں 154 ارب روپے بھی ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں