منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ٹریکٹر چور کے اوپر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹریکٹر چور کو لینے کے دینے پڑ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات میں چور ٹریکٹر چرانے کے لیے پہنچا تو ٹریکٹر خود ہی چل پڑا اور اس کے اوپر چڑھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور وہ ٹریکٹر کے نیچے آگیا۔

- Advertisement -

چور ٹریکٹر کے نیچے آنے کے باوجود زخمی حالت میں دوبارہ اٹھا اور ٹریکٹر لے کر فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق شوروم کے مالک کی جانب سے چوری کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی واقعے کے پانچ دن بعد ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ موڈاسا میں شو روم سے تقریباً 400 کلو میٹر دور سے ٹریکٹر ملا تاہم چور تاحال چور گرفتار نہیں ہوسکا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ چور پانچ دنوں میں صرف 400 کلو میٹر دور ہی پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں