جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کا دوٹوک موقف سامنے آگیا اور فائیو آئیز کی بھارت کے اس قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد کینیڈا کی حمایت کر دی ہے۔

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کا واضح اور دوٹوک موقف سامنے آگیا۔ فائیو آئیز کی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

22 ستمبرکو امریکا کے سیکریٹری انٹونی بلنکن نے بھارت اور کینیڈا کے مابین ہردیپ سنگھ کے سکھ کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں واضح موقف بیان کیا اور کہا کہ امریکا کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور امریکا کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کےموقف کی تائید کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کینیڈا کسی بھی قسم کے بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہردیپ سنگھ قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور تفتیش کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بھارت تعصب سے بالاتر ہوکر تحقیقات میں کینیڈین حکام سے تعاون کرے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں