کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز تو 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا لیکن میگا ایونٹ سے قبل تمام ٹیموں کو اپنے ہتھیاروں کو جانچنے کے لیے آج سے وارم اپ میچز کا آغاز ہو رہا ہے۔
آج تین وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جو تمام مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا کر اس میچ سے شائقین کرکٹ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔ یہ میچ خالی اسٹیڈیم اور بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔
- Advertisement -
دوسرے میچ میں دو ایشیائی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی جو گوہاٹی میں منعقد ہوگا جب کہ تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔