ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غزہ کی گلیوں میں لاشوں کے انبار، شہیدوں کی تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئی اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ میں آٹھویں روز بھی بمباری جاری ہے ، غزہ کے شمالی علاقوں کو خالی کرانے کیلئے صیہونی فورسز نے بم برسائے، جس میں مزید ستر افراد شہید ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو سو چھپن ہوگئی اور آٹھ روز میں شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ آٹھ ہزار چھ سو فلسطینی زخمی ہیں۔

- Advertisement -

زخمی فلسطینیوں سے اسپتال بھرے ہیں ، پیرامیڈیکل اسٹاف زمین پر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جبکہ شہدا اور زخمیوں کو اٹھاتے اٹھاتے ایمبولنس والا رو پڑا۔

غزہ کی گلیوں میں لاشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں اور پیارے اپنے جگر کے گوشوں کی آہوں اور سسکیوں میں تدفین کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے، لائٹ اور بجلی نہ ہونے سے غزہ والوں کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے اور غزہ والےعلاقہ چھوڑنے پر مجبورہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس کے حملوں میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سو ہوگئی ہے، تین ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی بھی شروع کردی تاہم اسرائیلی فوج نے حماس کا ایل اینٹی ٹینک میزائل کا سیل قبضے میں لینے کا دعوی کردیا، حماس نے بھی اسرائیلی علاقے اشکیلون میں راکٹ داغے جسمیں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں