20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ایف اے ٹی ایف میں بھارت کے جرائم کی لمبی فہرست منظرعام پرآگئی

اشتہار

حیرت انگیز

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف) میں ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست منظرعام پرآگئی، جس کے بعد ہندوستان کوجلدہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے غیرقانونی اورغیرانسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھارت بھیج دی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کردیا جائے گا، رپورٹ کےمطابق مودی بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں نے منظم نیٹ ورکس کےذریعے فنڈزاکٹھےکیے گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی سرکار دہشت گرد تنظیموں کومالی تعاون فراہم کررہا ہے، بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کےتانے بانے دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی سےمل رہےہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ دنیا بھرمیں دہشتگردی کےمتعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہے۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ممبئی جوئےکا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، ہیومن ٹریفکنگ اورانفارمل اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ ذخائر میں چارہزار دوسو ستاسی بلین ڈالر کی رقم غیر قانونی طورپرحاصل کی گئی، ۔سونےکی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سرفہرست ہے، بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کا جواب دینا ہوگا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں