پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’آنے والے دن پاکستان کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسپورٹس صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے دن پاکستان کرکٹ کو اور زیادہ حیرت میں مبتلا کردیں گے کہ کیا کیا ہورہا تھا۔

شعیب جٹ کا اے آر وائی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ دیکھیں آگے جا کر کیا معاملات ہوتے ہیں، اس کیس میں یہ تھا کہ تو فریق تھے۔ ایک فریق ٹی وی پر بیٹھ کر مسلسل الزام لگا رہا تھا یا اپنی فیس سیونگ کررہا تھا۔ دوسرا فریق چونکہ تحقیقات کررہا تھا اس لیے وہ اتنے بیانات نہیں دے رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ جب اعلیٰ حکام کو لگا کہ پانی سر سے گزرنے لگا ہے تو اس لیے استعفے کو قبول کرلیا جائے۔ یہ ان دونوں کے درمیان کے معاملات ہیں جو مجھے لگتا ہے اور میں غلط بھی ہوسکتا ہوں۔

- Advertisement -

شعیب جٹ نے کہا کہ میں یہ آپ کو بہت وثوق سے بتا رہا ہوں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ کو ایسی حیران کن خبریں سننے کو ملیں گے جس سے یقینی طور پر شائقین سر پکڑ کر بیٹھیں گے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انضمام نے کہا ہے کہ میں نے وہی کام کیا ہے جو پی سی بی نے میرے ذمے لگایا ہے نہ میں نے کسی پر کوئی زور نہیں دیا۔ انضمام جیسے ہی میڈیا پر آئے انھوں نے کہا کہ میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تو پھر پلیئر یا چیف سلیکٹر جائے تو جائے کہاں۔

سینٹرل کانٹریکٹ کا یہ مسئلہ تھا کہ پلیئرز نے کہہ دیا تھا کہ ہمیں اتنا اماؤنٹ چاہیے، انھوں نے کہا تھا کہ اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم اسپانسر کا لوگو نہیں لگائیں گے، ہم آئی سی سی کی ایکٹیویٹی میں نہیں شامل ہونگے۔ اس وجہ سے کہا جارہا ہے کہ پلیئرز بلیک میل کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں