منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

خشک میوہ جات کے آسمان کو چھوتی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

خشک میوہ جات کے آسمان کو چھوتی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے، بادام 28 سو روپے کلو، پستہ 6 ہزار اور چلغوزے10ہزار روپے کلو ہوگئے۔

ہر سال موسم سرد ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے لیکن حالیہ قیمتوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے باعث اب عام آدمی کے لیے میوہ جات کی خریداری ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔

موسم کے بدلتے ہی دکانداروں نے میوہ جات کی سپلائی متاثر ہونے کا بہانہ بنا کر خریداروں سے من مرضی کے دام وصول کرنا شروع کر دیے تاہم دکاندار بھی گاہکوں کی کم ہوتی تعداد سے پریشان ہیں۔

- Advertisement -

1800 روپے کلو والے بادام 2800 روپے، 2400 روپے کلو میں ملنے والے پستے پانچ ہزار روپے اور چھ ہزار روپے میں فروخت ہونے والے چلغوزے 10 ہزار روپے کلو پر پہنچ گئے۔

کاجو، اخروٹ اور دیگر میوہ جات کی قیمتوں میں بھی 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ماضی میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سردیوں میں خشک میوہ جا ت کا لطف اٹھایا کرتے تھے لیکن اب یہ سوغات صرف بڑے لوگوں کی محفلوں کی زینت بن کر رہ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں