بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے آن لائن ڈیلیوری آرڈر پر مذاق اُڑانے والے سوشل میڈیا صارف کو مزاحیہ جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک اسٹور کا اسکرین شارٹ گردش کر رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’کلدیپ یادیو آپ کا آرڈر ڈیلیور کرنے کیلیے راستے میں ہیں۔‘
اسکرین شارٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ڈیلیوری بوائے 9 منٹ میں پہنچ رہا ہے۔
ایکس پر ہارش نامی صارف نے مذکورہ اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اسپنر کو مخاطب کیا اور پوچھا کہ ’بھائی آپ آف پِچ بھی ڈیلیور کر رہے ہو؟‘
اس پر کلدیپ یادیو کی جانب سے دیا گیا جواب صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اسپنر نے سوال کرنے والے صارف سے ہی پوچھا لیا کہ ’کیا آرڈر کیا تھا بھائی؟‘
kya order kia tha bhai..?? https://t.co/My9oGqjJwH
— Kuldeep yadav (@imkuldeep18) November 14, 2023