ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف 5دن باقی ہے ، سرکاری اسکیم کےتحت حج کے لئے شہریوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں، حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 ہزار سے کم درخواستیں جمع ہونےپر باقی کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنا ہوگا۔

خیال رہے آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں