21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنا اور اسے اپنے مداحوں کو بھی دکھانا ہوتا ہے تاکہ مداح بھی ان کی بچن کی تصویر دیکھ سکیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اب تو آپ نے پہچان ہی لیا ہوگا کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں۔

جی ہاں یہ معروف اداکارہ ماہرہ خان ہیں جو آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہی ہیں اور انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں