منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں میں کوویڈ 19 کے دو کیسز کی تصدیق کردی۔

صحت کے حکام کو شبہ ہے کہ یہ کیسز انتہائی منتقلی JN.1 کے مختلف قسم کے ہیں، جو اس وقت پوری دنیا میں تشویش کا باعث ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں، ضلع قاسم آباد حیدرآباد کا رہائشی 53سالہ مسافر گزشتہ روز کولالمپور سے کراچی پہنچا تھا، مریض کی مستقل رہائش ضلع سانگھڑ کی ہے جب کہ 60 سالہ دوسرا مسافر ڈی جی خان پنجاب کا رہائشی ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دونوں مشتبہ مریضوں کو آر ڈی ٹی پر ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا دونوں مریضوں کو سختی سے گھر میں کورنٹائن کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی COVID ٹیسٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دریں اثناء نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اومی کرون کا یہ سب وائرس کچھ ممالک میں پایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس قسم کے پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے تاہم احتیاط ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں