انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی نے سال 2023 کی بہترین ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں جہاں بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں وہیں پاکستان، انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ہی ٹیم آف دی ایئر کا قائد مقرر کیا ہے۔
- Advertisement -
اس ٹیم میں بھارت کے اوپنر شبمن گل، ویرات کوہلی، فاسٹ بولرز محمد شامی، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے صرف دو کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جن میں ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاسین اور ماکوینسن جب کہ نیوزی لینڈ سے ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔