10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سرفراز خان کے بھارتی اسکواڈ میں مںتخب ہونے پر کرس گیل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے سرفراز خان کے لیے سابق جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے پیغام شیئر کیا ہے۔

کرس گیل نے انسٹاگرام پر اپنی اور سرفراز کی تصوریر شیئر کی ہے، وہ ان کےگلے میں ہاتھ ڈالے کافی دوستانہ انداز میں مسکرا رہے ہیں۔ انھوں نے کیپشن میں بھارتی بیٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے روایتی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جائیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔‘

’یونیورس باس‘ ماضی میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں سرفراز خان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرچکے ہیں جبکہ گیل اور بھارتی بیٹر کے درمیان کافی دوستانہ رشتہ ہے۔

- Advertisement -

ممبئی کے بیٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کافی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے جہاں انھوں نے 69.85 کی متاثر کن اوسط سے رنز اسکور کیے۔ حال ہی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں بھارت اے کے لیے انھوں نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو بلآخر قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ سرفراز خان گزشتہ 2 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا انھیں اب جا کر صلہ ملا ہے۔

سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں شرکت مشکوک ہے۔

انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کو 28 رنز سے شکست دی تھی، حریفوں کے درمیان دوسرا میچ 2 فروری سے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں