پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ایک صدی پرانے کوٹری ریلوے پل کے 2 پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ایک صدی پرانے کوٹری ریلوے پل کے 2 پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہو گئی ہیں، جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری ریلوے پل کے 2 پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہونے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مرمتی کام شروع کر دیا گیا، بنیادوں کو بحال کرنے کے لیے بڑے پتھر پہنچائے جا رہے ہیں۔

بنیادوں تک بھاری پتھر پہنچانے کے لیے انھیں ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے پل کے نیچے دریا میں گرایا جا رہا ہے، اور کشتیوں کے ذریعے بھی بھاری پتھر دریا میں پہنچائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ پتھر تاریخی پل کے دو پلرز کے اطراف لگائے جا رہے ہیں، اس دوران دریا میں پانی کے باعث مرمتی کام میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے، ڈی ایس ریلوے کراچی ناصر خلیلی کا کہنا ہے کہ یہ روٹین کا مرمتی کام ہے، اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان دریائے سندھ پر جو پل ہے وہ ایک صدی پرانا ہے، اس پل کے نیچے بڑے کھڈے بن چکے ہیں، جس کی وجہ سے دو پلرز کی بنیادیں بھی کمزور ہونے کی اطلاعات ہیں، ناصر خلیلی نے بتایا کہ محکمے نے یہاں کا روٹین کا انسپکشن کیا تھا، جس میں نقص کا پتا چلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں